سبزیجاتی غذا ئیں اجنبی نہیں ہیں یہ وہی ہیں جو کھیتوں اور باغوں سےاپنی قدرتی شکل میں آتی ہیں، جنہیں قدرت نے سنوارا ہے اور ہمارے لئے فراہم کیا ہے۔ یعنی بھوسی دار آٹے کی روٹیاں، بادامی چاول، مکئی ، جو ، دالیں، پھلیاں تازہ سبزیاں، آلو، مولی، گاجر ، کریلا، لوکی، چقند ر پالک، ٹماٹر، شلجم اور ہر قسم کے تازہ پھل۔ تاہم انہیں استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ تازہ ہوں اور انہیں حتی الامکان مصنوعی انداز میں کھانے سے گریز کریں۔ سبزیجاتی غذا پھل، ترکاریاں، اناج، دالیں اور پھلیاں ریشہ دار غذا پر مشتمل ہوتی ہیں۔ دالوں اور پھلوں سے بھی بہترین چکنائی (لحمیات) حاصل کی جا سکتی ہے۔ مانع تکسید حیاتین (بیٹا کیروٹین، حیاتین ھ اور ج) اور دیگر متعدد مفید اشیاء (بائیو فلونائیڈ) کیری ٹیٹائیڈ (فائٹو کیمیکلز) جو صحت کے لئے عموماً اور دل کے لئے خصوصاً مفید اور صحت افزا ہیں، سبزیجاتی غذا میں بکثرت اورگوشت والی غذا میں کم ہوتی ہیں۔ چھنے ہوئے سفید آٹے کی روٹی جس سے بھوسی اور ریشہ نکال لیا گیا ہو تیزی سے جذب ہو کر انسولین کی افزائش کو نامناسب حد تک بڑھا دیتی ہے جو انسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ سبزیوں پر مشتمل غذاؤں میں موجود شکر آہستہ آہستہ جذب ہو کر خون کو ہموار اور معتدل رکھتی ہے اور نتیجہ میں جسم میں بکثرت مقدار میں انسولین کی افزائش نہیں ہو پاتی جبکہ جانوروں سے حاصل ہونے والی چکنائی خون میں موجود شکر پر اثر انداز ہونے کے علاوہ ایک خامرہ (لائی پنیز) بھی پیدا کرتی ہے جس کے زیر اثر خون کی چکنائی خلیات میں جمع ہو جاتی ہے نتیجہ میں جسم میں چربی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ انسولین کے زیر اثر جگر میں کولیسٹرول بھی زیادہ بنتی ہے یعنی شکر کی زیادتی کولیسٹرول کو بھی بڑھا دیتی ہے جس سے ذیا بیطس اور دل کے امراض وغیرہ کا خدشہ پیدا ہونے لگتا ہے-

- July 17, 2023
0
111
Less than a minute
Tags:
You can share this post!
administrator