سبزیوں، پھلوں اور اناجوں سے حاصل ہونے والی غذا سے جسم کے خلیات انسولین کے لئے زیادہ حساس اور پراثر ہو کر بہتر ہو جاتے ہیں۔ ذیا بیطس میں مبتلا افراد اس غذا کے استعمال سے اپنی خوردنی ذیا بیطیس ادویات بلکہ انسولین بھی (طبی نگرانی میں) کم یا ترک کر سکتے ہیں۔ احتیاط پرہیزسے خوردنی ادویہ کی بہ نسبت زیا بیطس کے مریض شکر خون کو مناسب کر کے آنکھوں، دل، دماغ اور اعصاب کی چھوٹی رگوں کو صحت مند اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔ یہ غذا انسان کو زیادہ تندرست اور توانا رکھتی ہے-
ہمارے ہاں گوشت کھانے کا رجحان اہل مغرب کے مقابلے میں زیادہ ہوگیا ہے جبکہ یورپی ممالک جو تحقیق کے میدان میں ہم سے آگے ہیں اب سبزیوں پر مشتمل غذاؤں کو ترجیح دیتے ہیں اور وہاں گوشت کھانے کا رجحان مسلسل کم ہو رہا ہے-