جوان رہنے کا راز

جوان رہنے کا راز

تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر فٹ بال کا کھلاڑی پوری قوت کے ساتھ سائیکل چلائے تو وہ آٹھ منٹ سے زیادہ سائیکل نہیں چلا سکے گا اور تھک جائے گا پھر تین دن تک جب اسے کثیر چکنائی دار غذا دی جائے تو وہ صرف چھ گھنٹےایک سائیکل چلا سکے گا اور اس کی قوت ماند پڑ جائے گی۔ آخری بار سبزیوں اتاج اور کم چکنائی دار غذا ئیں دینے کے بعد وہ ۱۲ منٹ تک سائیکل چلا سکے گا-

یہ بہت بڑا فرق ہے جو غذا کی قسم کے باعث پیدا ہوتا ہے۔ متعدد کھلاڑیوں کے تجربہ کے مطابق کم چکنائی دار اور سبزیوں اور پھلوں سے حاصل شده خوراک کامیابی کی ضامن ہے۔ دنیا کے نہایت کامیاب ورزش کار سبزی خور ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سبزی پر مشتمل غذا ئیں ہضم و جذب کے عمل سے با آسانی گزر سکتی ہیں۔ نظام ہضم پر ضرورت سے زیادہ بوجھ نہیں پڑتا۔ اخراج کا نظام بھی درست اور آسان رہتا ہے اور لحمیاتی ضرورت بھی پوری ہو جاتی ہے۔ سبزی خور مشکل راستوں اور بھول بھلیوں سے اچھی طرح گزر سکتے ہیں۔ قناعت اور آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔ ان کا ذہن زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے جبکہ گوشت خوری کی کثرت تخلیقی قوتوں کو شدید متاثر کرتی ہے۔ گوشت کھانے کے شوقین افراد جلد بڑھاپے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں جبکہ سبزیوں اور ترکاریوں کو ترجیح دینے والے زیادہ عمر پانے کے ساتھ جلد بوڑھے نہیں ہوتے۔ حیوانی ذرائع سے حاصل شدہ چکنائی گردوں کے لئے بوجھ بن جاتی ہے۔ اگر گردے بلند فشار خون، ذیا بیطس ، نقرس اور سوزش کی وجہ سے خرابی کی طرف مائل ہوں تو زیادہ چکنائی یا لحمی غذا گردوں کی مزید خرابی اور ناکارہ ہونے کا باعث بن سکتی ہے چنانچہ سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا ئیں ایسےمریضوں کے لئے کسی نعمت غیر مترقہ سے کم نہیں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *