تعویذات، عملیات کے ذریعے من پسند شادیوں کا انجام

تعویذات، عملیات کے ذریعے من پسند شادیوں کا انجام

تعویذات، عملیات کے ذریعے من پسند شادیوں کا انجام

یہاں میں ایسے لوگوں کی اصلاح کے لئے ایک بات بتا دوں جو ہزاروں روپے خرچ کر کے اس چکر میں رہتے ہیں کہ تعویذات کے ذریعے اپنی من پسند کی جگہ پر شادی کرالیں۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہو بھی جائیں تو ساری عمر ذلیل ہوتے رہتے ہیں ۔ ایسی شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں بلکہ انتہائی دردناک انجام سے دوچار ہوتی ہیں کیونکہ عامل نے لڑکی کے دل میں محبت پیدا کرنے کے لئے جو موکل (شیطان) مسلط کیا ہوتا ہے، وہ آسانی کے ساتھ جان نہیں چھوڑتا۔ اس کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے۔ پھر وہی موکل پورے خاندان یعنی بچوں اور خاوند کو بھی تنگ کرتا ہے۔ اس طریقہ سے من پسند جگہ پر شادی کرانے والا شخص مرتے دم تک عاملوں کے لئے کمائی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

پر اسرار علوم پر دسترس حاصل کرنے والے عاملوں کو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ کالے پہلے عملیات اور موکلات کو زیر کرنے کے دوران مجھے بھی ان تلخ نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تمام عرصہ میں مجھے بہت سے نقصانات اٹھانے پڑے۔ میرے چار بچے یکے بعد دیگرے فوت ہوئے ۔ جو بچہ بھی پیدا ہوتا، پیدائش کے چند گھنٹوں کے بعد اس کے جسم کی رنگت نیلی ہو جاتی جو اس بات کی نشانی تھی کہ یہ عملیات کا نتیجہ ہے۔ جنات کو قابو کر نے کا شوق ہی ایسا ہے کہ انسان کی عقل پر پردہ پڑ جاتا ہے اور وہ اتنا بے حس ہو جاتا ہے کہ اسے یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ جس راستے پر گامزن ہے، اس کا انجام کتنا دردناک ہوگا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *