سبزیوں، ترکاریوں، پھلیوں اور اناج پر مشتمل غذاؤں کی اہمیت و افادیت میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں تاہم اس چیز کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے کسی بھی شے کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ حیوانی چکنائی کی بہرحال اپنی ایک مسلمہ حقیقت ہے اگر ہر قسم کا گوشت مرغی، مچھلی یا انڈا وغیرہ بالکل ترک کر دیں گے تو بعض اشیاء کی جسم میں قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر وٹامنز بی حیوانی غذاؤں کا اہم عنصر ہیں جو انسانی صحت کے لئے مفید اور لازمی ہیں۔ یہ صرف حیوانی غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں دوسری جانب آئرن (فولاد) ہرچند دیگر سبزیوں اور اناج میں موجود ہوتا ہے مگر یہ با آسانی ہضم نہیں ہوتا۔ وٹامنز بی خون پیدا کرنے کے لئے ضروری ہیں ورنہ خون کی کمی ہو سکتی ہے اسی طرح گوشت کو بالکل ترک کرنے سے وٹامنز ڈی بھی کم ہو سکتے ہیں جو دھوپ میں موجود ہوتے ہیں۔ لہذا اس صورت حال سے بچنے کے لئے آپ وقتاً فوقتاً حیوانی غذا کی مقدار کھا سکتے ہیں۔ اس کے لئے دودھ اور مچھلی کو ترجیح دیں۔ قطع چکنائی سے پاک غذاؤں سے روغنی تیزابوں کی قلت کا خطرہ رہتا ہے۔
اس بات کو بھی سامنے رکھا جائے کہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین، چھوٹے بچوں، آپریشن کرانے والے مریضوں کے لئے حیوانی چکنائی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس قسم کے حالات میں حیوانی غذا ئیں بہت ضروری ہیں لیکن اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے-