:اشیاء
فش ایک کلو،لونگ ایک تولہ، کالی مرچ ایک تولہ، خشک دھنیا دوتولہ، نمک دوتولہ، گھی ایک پاؤ، الائچی ایک تولہ، ادرک ایک چھوٹی گانٹھ، لال مرچ چارتولہ، کیلےکےچند پتے-
:ترکیب
فش کو نمک اور آٹے سے اچھی طرح دھو لیں بعد ازاں اس کے پارچے بنالیں ۔ پھر ان پر ادرک کا عرق اور نمک ملا کر ایک دن پڑا رہنے دیں۔ پھر ان میں دھنیا ملا کر کیلے کے پتوں میں رکھیں اور پتوں کو دس بل دے کر گرم راکھ میں دبا دیں۔ پھر نکال کر کوٹیں ۔ اب پیاز گھی میں لال کریں۔ اس گھی میں فش بھونیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر تناول فرمائیں۔