(Dum Biryani)دم بریانی

(Dum Biryani)دم بریانی

:اجزاء

        بیف دو کلوٹکڑوں میں، چاول ڈیڑھ کلو، دہی دوکلو، پیازآدھاکلو، لونگ بیس گرام، بڑی الائچی بیس گرام، زیرہ بیس گرام، ادرک پچاس گرام، پودینہ آدھی گٹھی، ہری مرچ چھ عدد، گھی ڈیڑھ پاؤ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ حسب ضرورت-

:ترکیب

            نمک، پیاز اور ادرک کو پیس کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا کر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ زیرہ، کالی مرچ، پودینہ، ہری مرچیں اور بڑی الائچی پیس کر دہی کی آدھی مقدار میں ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر لگادیں۔ دیگچی کی تہہ میں لونگ کے اوپر آدھی مقدار گھی گرم کر کے ڈالیں اورگوشت کی بوٹیاں ڈال دیں۔ پھر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں۔ چاول دھو کر بقیہ دہی لگائیں اور گوشت کے اوپر پھیلا دیں۔ دیگچی کا منہ آٹے سے بند کر دیں اور نیچے لکڑیوں کی آنچ جلا د یں۔ جب گھی کی آواز آنے لگے تو سمجھ لیں کہ دہی خشک ہو چکا ہے۔ نیچے آگ کم کر دیں اور انگاروں پر دم دیں۔ دیگچی کا ڈھکن کھولیں اور بقیہ گھی گرم کر کے ڈال دیں اور دو بارہ بند کر کے اوپر انگارے رکھ دیں۔ جب بھاپ باہر آنے لگے تو بریانی تیار ہے۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *