کیا آپ کو پتا ہے کس سبزی میں کتنی کیلشیم ہوتی ہے؟

کیا آپ کو پتا ہے کس سبزی میں کتنی کیلشیم ہوتی ہے؟

-:کیلشیم اور سبزیاں

              جسمانی ضروریات کے لیے کیلشیم غذائی اشیا میں اتنی فراوانی سے موجود ہوتا ہے کہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اس کو حاصل کر سکتے ہیں۔ کیلشیم کے ذرائع میں درج ذیل اشیا شامل ہیں۔
پتوں والی سبزیاں۔ دودھ ، پنیر، مچھلی، انڈا، گوشت، دالیں۔ کیلشیم سب سے زیادہ دودھ اور اس سے بنی ہوئی اشیاء مثلاً پنیر میں شامل ہوتا ہے۔ پنیر میں کیلشیم کی مقدار نو سو ملی گرام فی سو گرام ہے۔ اس کے بعد سبزیوں کا نمبر آتا ہے۔ دودھ کے بعد سب سے زیادہ کیلشیم ہرے پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے

-:کیلشیم کی روزانہ مطلوبہ مقدار

               عام طور پر کیلشیم کی کم سے کم مقدار جو شیر خوار بچوں میں ضروری سمجھتی جاتی ہے وہ ۵۰۰ ملی گرام روزانہ ہے۔

نوجوانی تک ۱۵۰۰ ملی گرام کیلشیم روزانہ درکار ہوتا ہے۔

مردوں میں کیلشیم کی روزانہ مقدار مستقل رہتی ہے جبکہ خواتین میں مخصوص صورت حال میں کیلشیم کی مختلف ضرورت دیکھنے میں آئی ہے۔

-:کیلشیم کی ضرورت

                بچوں میں چونکہ جوانی کی عمر تک جسمانی ساخت میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں لہذا بچپن سے جوانی تک بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ کیلشیم کیاضافی مقدار جسم کو روزانہ درکار ہوتی ہے۔

ایسی خواتین جو حاملہ ہوتی ہیں یا وہ خواتین جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، اس پیریڈ میں کیلشیم کی اضافی ضرورت جسم کو ہوتی ہے۔

ایسی خواتین جن کی عمر ۴۵ سال کو پہنچ جاتی ہیں ان کے ایام بند ہونے کے قریب ہوتے ہیں۔ اس پیریڈ میں بھی جسم کو کیلشیم کی اضافی ضرورت ہوتی ہے۔
ان تینوں حالتوں میں جب کہ جسم کی کیلشیئم کی ڈیمانڈ بڑھی ہوئی ہوتی ہے کیلشیم پر اگر خصوصی توجہ دی جائے تو بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

-:کیلشیم کے اغراض


ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما اور مضبوطی۔

دل، پٹھوں اور اعصاب کے افعال۔ 

    -خون کا جمنا

    پٹھوں کا سکڑنا۔ 

  شریانوں کی شکل برقرار رکھنے میں کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔  

نارمل کیلشیم لینے سے جسم، ہڈیوں اور دانتوں کی نشونما صحت من طریقے سے ہوتی ہے۔

-:کیلشیم کی کمی کے نقصانات


 
بچوں میں نوجوانی کی عمر تک کیلشیم کی کمی کی وجہ سے رگٹس نامی بیماری ہو جاتی ہے جس کی انتہائی صورت اوسٹیو بینیا کیلشیم کی کمی کی وجہ سے سامنے آتی ہیں جس میں ہڈیاں نہ صرف کمزور ہو جاتی ہیں بلکہ ان میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

-:کیلشیم کے حصول کے ذرائع  

                  کیلشیم کے حصول کے لیے فطرت میں پائے جانے والے کیلشیم کے ذرائع (خصوصاً سبزیوں) کو بروئے کار لائیں۔ ان سے اتنی مقدار میں کیلشیم مل سکتی ہے کہ آپ اپنی غذا کی کیلشیم کی ڈیمانڈ آسانی سے پوری کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو دواؤں سے کیلشیم حاصل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے کیونکہ کیلشیم ابتدائی عمر سے آخری عمر تک انتہائی ضروری ہے۔۔ آئندہ صفحات میں سبزیوں اور ان کی افادیت (عمومی و طبی) پر تفصیل سے روشنی ڈالی جا رہی ہے۔ امید ہے آپ ان کی قدرتی طاقت اور فوائد سے مکمل طور پر مستعفید ہو پائیں گے

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *