سبزیوں کی کاشت

سبزیوں کی کاشت

                 اگر آپ کے گھر میں زیادہ گنجائش نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں، آپ سبزیوں کو چھوٹے بڑے گملوں میں بھی اگا سکتے ہیں۔ اگر خوش قسمتی سے آپ کے پاس جگہ ہے تو پھر کیا کہنے۔ آپ آسانی سے ہر طرح کی سبزیاں اس جگہ کاشت کر سکتے ہیں-

چند بنیادی نکات کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ ذیل میں ان نکات کو بیان کیا جا رہا ہے۔
کسی اچھی نرسری سے بیج اور پودے کی خریداری کریں۔ زمین کو پانی دے کر تیار کریں۔ اس کو پتھر اور جھاڑ پھونس سے بالکل پاک کریں۔
کھاد کو زمین کے رقبے کی مناسبت سے مکس کریں۔ ہمیشہ شام کے وقت پودے لگا ئیں اور ہلکا پانی دے کر چھوڑ دیں۔ جب پودے ذرا بڑے ہو جائیں تو پانی میں کھاد ملا کر ڈال دیں۔ سبزیاں موسم کی مناسبت سے کاشت کریں۔ گرمیوں کے دوران آپ بھنڈی لوکی، ٹماٹر اور پیٹھا کاشت کر سکتے ہیں۔ بھنڈی حیاتین الف ب ، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور آیوڈین سے مالامال ہوتی ہے۔ کسی بھی قسم کی زمین میں اسے اگایا جا سکتا ہے۔ اس کے بیج کو زمین میں ہونے سے قبل کم از کم چو بیس گھنٹے تک پانی میں بھگوئے رکھیں۔ ہر چار پانچ دن کے بعد پودوں کو پانی دیں اور جھاڑ پھونس سے صاف رکھیں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *