ماہرین غذا 1920ء سے یہ بات تسلیم کرتے آئے ہیں کہ سبزی خوروں کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں کیونکہ سبزیوں والی ترکاریوں میں کیلشیم وسیع مقدار میں موجود ہوتا ہے جن میں فاسفورس کی مقدار کم ہونے سے جسمانی کیلشیم کا توازن درست رہتا ہے جبکہ گوشت میں موجود فاسفورس کی وجہ سے جسم سے زیادہ کیلشیم کا اخراج ہوتا ہے۔ جانوروں سے حاصل شدہ لحمیات کی کثرت جسم میں تیزابی کیفیت پیدا کرتی ہے جس کی اصلاح کے لئے ہڈیوں سے کیلشیم نکلتا ہے اور تیزاب کے ساتھ مل کر پیشاب کے راستے خارج ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں جسم میں کیلشیم کی قلت، ہڈیوں کی کمزوری، ہڈیوں کا ٹوٹنا اور بھنا پن یعنی آسٹیوپورہ سس جیسی شکایات واقع ہوتی ہیں۔ ایسی صورت میں افسوس ناک امر یہ ہے کہ غذا میں کیلشیم کا اضافہ کرنے کے باوجود اس کیلشیم کی تلافی نہیں ہو سکتی جو حیوانی لحمیات کثرت سے استعمال کرنے کے باعث جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اس طرح کم چکنائی دار سبزی جاتی غذا ہر صورت ایک صحت افزا چیز ہے جو ہر شخص کے لئے مفید ہے اور اسے اختیار کرنے سے ہر آدمی اپنی زندگی سے از سر نو لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

- July 17, 2023
0
95
Less than a minute
Tags:
You can share this post!
administrator