سبزیوں کے استعمال کے فوائد

سبزیوں کے استعمال کے فوائد

اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کہ سبزیاں کھانے والوں کی عمر گوشت خوروں سے زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین غذا نے اس تصور کو بھی غلط قرار دیا ہے کہ ہمارے اسلاف جب غاروں میں رہتے تھے تو وہ جانوروں کے گوشت پر گزارا کرتے تھے بلکہ یہ بات دلائل سے ثابت ہو چکی ہے کہ وہ سبزی خور تھے اس لئے کہ جانوروں کا شکار کرنے والے ہتھیار بہت بعد میں ایجاد ہوئے اور اسلحہ کے بغیر جانوروں کا شکار انسان کے بس سے باہر ہے۔

           انسان کی داخلی ساخت و تشکیل، زود ہضم، کم چکنائی اور زیادہ ریشہ دار غذائیں مثلاً اناج ترکاریاں، پھلیاں، دالیں، بیج اور پھل کھانے کے لئے ہوئی تھی اور انسانی دانت پودوں والی غذائیں چبانے کے لئے بنائے گئے تھے۔ انسانی جسم میں آنتوں کی طویل نالی اس غرض سے ہے کہ ترکاریوں کی ریشے دار غذا آہستہ آہستہ جزو بدن بنے۔ اس کی نسبت گوشت خوروں کے دانت اور ان کی مختصر آنت گوشت کو جلد ہضم و جذب کرنے کے لئے ہوتی ہے انسان کے نظام انہضام کو دیکھتے ہوئے ماہرین غذا کا اس بات سے اتفاق ہے کہ انسان بنیادی طور پر سبزی خور ہے اس کی طویل آنتیں کثرت گوشت خوری کے باعث سرطان جیسے مرض سے متاثر ہو سکتی ہیں۔        یہ بات انتہائی دلچسپ ہے کہ سبزی خور لنگور میں کولیسٹرول کی مقدار چالیس سے سو، خرگوش میں 150 اور کتوں میں 400 ہوتی ہے اسی لئے ان میں رگوں کی صلاحیت زیادہ ہوتی اگر انسانوں میں کولیسٹرول 160 سے کم ہو (جو سبزیاں کھانے سے حاصل ہو سکتی ہے) تو رگوں کی صلابت یا تو ہوتی ہی نہیں یا نهایت آہستہ آہستہ عمر کے ساتھ معمول کے مطابق ہوتی ہے۔ لہذا اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ انسان فطری طور پر پھل اور سبزی خوروں کے زیادہ قریب ہے

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *